ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، متعدد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہوا ہے ، تخریب کاروں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا ہے اور دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین تباہ ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

جائے دھماکا پر کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہو گئے  ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں کے اہلکار اطلاع ملنے پر دھماکے کی جگہ پہنچ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں