ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائد اعظم ٹرافی کا آغاز کل سے ہوگا ، انتظامات مکمل

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی 20 کی کامیاب تکمیل کے بعد ، 2021-22 سیزن اگلے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ ملک کا پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی بدھ 20 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔پی سی بی ، بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی 17 ملین روپے کی بطور انعام رکھی ہے،چمپئن کو10 ملین اور رنر اپ کو 5 لاکھ روپے انعام ملے گا۔ ٹاپ پرفارمرزٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ، بہترین بیٹسمین ، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر ہر ایک کو 50ہزار روپے دیے جائیں گئے۔ فائنل کے کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔31 میچز پر مشتمل ایونٹ کے پہلے پانچ راؤنڈ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی فرسٹ الیون ٹیموں کے ذریعے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم ، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے ، یہ ٹورنامنٹ 24 نومبر کو کراچی منتقل ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں