ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر گرفتار

سڈنی: پولیس نے نامور سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے مائیکل سلیٹر کا نام لیے بغیر 51 سالہ شخص کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کیا ہے۔ انہیں مبینہ طور پر گھریلو تشدد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اور ان سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تاہم سابق کرکٹر کی گرفتاری آج صبح ہوئی۔

خیال رہے کہ مائیکل سلیٹر 74 ٹیسٹ میچز اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مائیکل سلیٹر نے ٹیسٹ میں 42.83 کی اوسط سے 5312 اور ون ڈے میں 24.07 کی اوسط سے 987 رنز اسکور کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں