ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن کی تحریک، وزیراعظم کا پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تحریک پر وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے اہم قومی ایشوز پر بھی پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت کے 3 الگ الگ اجلاس طلب کرلیے۔

پی ٹی آئی پنجاب اور مرکزی قیادت کا اجلاس شام پونے 4بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری، شفقت محمود عامر کیانی اور سیف نیازی شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی قیادت تینوں اجلاسوں میں شریک ہوگی، پنجاب سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی پارٹی قیادت شریک ہوں گی۔پنجاب سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی پارٹی قیادت شریک ہو  گی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، گورنر، صوبائی وزرا کا بھی اجلاس ہوگا۔گورنر عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور سندھ کی پارٹی قیادت کو بھی بلا لیا گیا۔

پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے صلاح مشورے ہوں گے اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمت طے کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان قومی ایشوز پر پارٹی قیادت کا نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں