English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈومحمدخان ،سندھ ملاح فورم کے تحت قبرستان قبضے کیخلاف احتجاج

القمر

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) سندھ ملا ح فورم کی جانب سے سن شہر میں ملاح برادری کے قبرستان پر قبضے اور لاشوں کی بے حرمتی کیے جانے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ملاح فورم ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ڈویژنل صدر پرویز علی ، ضلعی صدر سہیل ملاح ، وڈیرو قادر ملاح کی قیادت میں ٹنڈو سائیں داد سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ، جہاں سندھ ملاح فورم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سن شہر میں ظفر شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے ملاح برادری کے قبرستان سے 12 لاشیں نکال کر ان کی بے حرمتی کی گئی ، جس کی ہم پرزورالفظ میں مذمت کرتے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سن شہر میں لاشوں کی بے حرمتی کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ، بصورت دیگر ملاح برادری سندھ بھر میں احتجاجی مظاہر ے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے