English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راشد خان نے بابر اعظم سمیت خطرناک بلے بازوں کے نام بتادئیے

القمر

دبئی(نمائندہ خصوصی)افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، نیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن اور بھارت کے ویرات کوہلی کو خظرناک بلے باز قرار دے دیا۔ انٹرویو میں راشد خان نے واضح کیا کہ ان تینوں بیٹرز کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے رنز روکنا بہت مشکل لگا، انہیں بہت دیکھ بھال کر بولنگ کرنا پڑتی ہے۔ یہ رنز بنانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔راشد خان نے کہا کہ2 قسم کے بیٹر ہوتے ہیں، ایک وہ جو گیپ میں کھیل کر رنز بنانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ دوسرے وہ ہیں جو ہر گیند پر چھکا لگانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔گیپ میں رنز بنانے والوں کو روکنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔ راشد نے پاور ہٹر کے طورپر کرس گیل، آندرے رسل، کیرن پولارڈ اور پانڈیا کا نام لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے