ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای ین بشپ نے ورلڈکپ جیتنے کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ سے 2 روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس میں مصروف ہے

دبئی(نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ بولر ای ین بشپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ای ین بشپ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے جب کہ بھارت، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔ای ین بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرزخطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی میڈیا جیت کے دعوے کرکے اپنی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا رہا ہے، ایسا نہ ہو یہ دعوے انہیں ذلیل کرادیں، بھارتی میڈیا نے ٹورنامنٹ میں غیر ضروری طور پر اپنی ٹیم کی جیت کے دعوے کرکے ٹیم پر دبا ئوبڑھا دیا ہے، یہ دبائو بھارت کو شکست سے دوچار کرسکتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں