English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنربلوچستان سید ظہور آغا کا ہرنائی کے عوام سے اظہار تشکر

القمر

ہرنائی (نمائندہ جسارت)گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کا ہرنائی کے عوام دل سے اظہار تشکر۔ انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی ورکررز اور زلزلہ متاثرین کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے۔ ریجنل صدر حاجی نواب خان کی ہمارے ضلع کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی قابل تعریف ہے ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد امین انصافی گورنر پی ایس عنایت خان کاکڑ گورنر کی ہدایت پر لاتعداد سامان کے ہمراہ ہرنائی روانہ ان شاء اللہ سامان جلد متاثرین کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا ۔ضلع ہرنائی کے سیکرٹری اطلاعات سراج الحق ملازئی نے تمام سروے مکمل ہونے کے بعد زلزلہ متاثرین کی مکمل امداد کی جائے گی۔ عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، تحریک انصاف کی حکومت زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ گورنر بلوچستان صرف زلزلہ متاثرین کی نہیں بلکہ ہرنائی کے تمام مسائل حل کرنے میں مکمل سنجیدہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے