ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد،تاجر برادری کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ حیدرآبادکے عہدیداران و اراکین کے وفد کی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر نومنتخب نائب صدر محمد دانش شفیق قریشی و اراکین مجلس عاملہ محمد حسین غوری،آصف قریشی،عبدالستار خان،محمد اسمائیل شیخ، سید یاور علی شاہ،کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے ،اجرک کے تحائف پیش کیے۔ اس موقع پر انجمن تاجران سندھ حیدرآبار کے صلاح الدین غوری،محمد علی راجپوت،محمد تقی شیخ،شہزاد احمد،معین الدین،فہیم الدین،عظیم،دانش گل،طاہر آرائیں،کاظمی مبین،سفیان علی صدیقی ودیگر موجود تھے۔جبکہ انجمن تاجران سندھ قاسم آباد کے سینئر رکن محبوب ابڑو کے ماماکے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں