ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خوفزدہ حکومت عوام کیلیے اٹھنے والی آوازیں دبانا چاہتی ہے، بلاول

اسلام آباد(آن لائن)خوفزدہ حکومت عوام کیلیے اٹھنے والی آوازیں دبانا چاہتی ہے۔ بلاول۔تفصیلات کے مطابقچیئرمین پی پی پی بلاول زرداری نے حکومت کی جانب سے صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کی منظم ہراسانی کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری صحافی برادری عاصمہ شیرازی کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے،عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں بلکہ اختلاف رائے کو کچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے، بلاول زرداری نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردارکشی
کی مہم میں مصروف ہے،سچ سے خوف زدہ حکومت دھونس، دھمکی اور جبر سے عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے،عوام کے مسائل کے حل کے بجائے صحافیوں پر حملے اس بات کی نشانی ہیں کہ حکومت کے پاس بحرانوں کا کوئی حل نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں