English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد،پولیس کی منشیار فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،10 گرفتار

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی منشیات فروشوں و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار ، مقدمات درج تھانہ ٹنڈو جام پولیس نے کارروائی کے دوران پیٹرولنگ زمان شاہ لنک روڈ قیصر شاخ کی موری کے قریب ایک مشکوک مرگلا کارکو روک کر چیک کیا جس میں دوران تلاشی 2 کٹوں میں 900 مضر صحت مین پوری برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو جام سب انسپکٹر پرویز خان پٹھان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مزید کارروائی کرتے ہوئے کلیری پھاٹک ٹنڈو جام کے قریب سے مضر صحت مین پوری فروشوں بنام حامد حسین کھوکھر کو 700 مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ کینٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشد خان پٹھان کو 1 کلو 100 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ حسین آباد پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاگرفتار ہونے والوں میں معشوق علی پڑھیار،راشد علی، شہمیر عرف نانو پڑھیار،زاہد علی مینھو اور محمد نعیم شامل ہیں۔چیک پوسٹ پبن پولیس نے دوران چیکنگ لنک روڈ ٹنڈو غلام محمد کے قریب سے مضر صحت مین پوری فروش بنام نوید علی ملاح کو 220 مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ بی سیکشن پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اعجاز عرف پرزا شاہ کو 4 بوتلیں شراب سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے