English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھڈو،مدرسہ عربیہ طاہریہ اسلم ٹائون میں ختم نبوت کانفرنس

القمر

جھڈو(نمائندہ جسارت) دینی درس گاہ مدرسہ عربیہ طاہریہ اسلم ٹاؤن جھڈو میں شاندار تاجدار ختم نبوت کانفرنس ﷺ واصحابہؓ بسلسلہ دستار فضیلت کے موقع پر فارغ التحصیل 3 علمائے کرام اور 13 حفاظ کرام کے سر پرعمامہ سجایا گیا ۔مدرسہ عربیہ طاہریہ کے مہتمم حافظ شہزاد علی طاہری کی قیادت اور مفتی تنویر احمد نقشبندی کی نگرانی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس بسلسلہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا جس میں خلیفہ غلام حیدر طاہری، پیر آغا ایوب جان سرہندی ،علامہ محمد اصغر صادق طاہری، علامہ منیر احمد طاہری اور سندھ بھر کے جید علمائے کرام سمیت کثیر تعداد میں عاشقان مصطفی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا علامہ مولانا محمد اصغر صادق طاہری نے کہاکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی عشق مصطفی، محبت مصطفی اور دامن مصطفیٰ میں پوشیدہ ہے حضور اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہدایت کا سرچشمہ ہیں، عرب و عجم میں دین اسلام حضرت محمد ﷺ کی محنت اور دعوت کی بدولت پھیلا،پوری کائنات کا وجود آپ رحمت العالمین کی مرہون منت ہے ہمیں بھی نجات کیلیے سیرت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے