English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھپرو،عوام مہنگے آٹے کی فروخت سے پریشان ،کوئی پرسان حال نہیں

القمر

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو میں بھی آٹا مہنگا ایک ہفتے کے دوران آٹا 4سو روپے فی من مہنگا کر دیا گیا، 2900 روپے من مقرر چکی مالکان کی من مانی جاری اور انتظامیہ بے بس۔ تفصیلات کے مطابق غریب مزدور آٹے میں ہی پس کر رہ گیا ایک ہفتے کے دوران آٹا 4سو روپے فی من مہنگا کر دیا گیا، 2900 روپے من مقرر چکی مالکان کی من مانی جاری اور انتظامیہ بے بس، غریب مزدور 1کلو آٹے کی قیمت سن کر حیران۔آکاش کمار نے بتایا کہ اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے گورنمنٹ کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں اگر کوئی کمی پیشی ہوتی بھی ہے گورنمنٹ کی جانب سے یہ ریلیف آتا بھی ہے تو بالا افسران مل کر بانٹ کر کھا جاتے ہے ہر جگہ غریب مزدور ہی پس رہا ہے کوئی پْرساں حال نہیں غریب مزدور خودکشی نہ کرے تو کیا کرے آئے روز گورنمنٹ کی جانب سے نئے ٹیکس کھی لائٹ مہنگی،کبھی گیس مہنگی، کبھی پیٹرول، کبھی روز مرہ کی اشیا مہنگی۔ آکاش کمار کاکہنا ہے کہ دوسرے ملکوں میں بھی مالی معاونت کی جاتی ہے ہر طرح کی مدد ہوتی ہے اور ہمارے ہاں غریب مزدور کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا جاتا ہے۔ عوام نے کافی اْمید لگا رکھی تھی خان صاحب کی حکومت میں تبدیلی ہوگی پر ایسا نہیں ہوا جبکہ مزید حال برا ہو گیا۔ کھپرو کے عوام نے خان صاحب سے گزارش کی ہے کہ عوام کے بارے میں سوچے اور ریلیف مہیا کرے اور سبسڈی دے روزمرہ کی اشیا پر جو کہ اس وقت پورے پاکستان کے عوام پریشان حال زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے