English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید

القمر

سرینگر(صباح نیوز+آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی میں ایک اور معصوم کشمیری کو شہید کردیا۔ ضلع پونچھ میں ایک حملے کے دوران ایک بھارتی فوجی اور پولیس کے 2 اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ پونچھ کے علاقے بھاٹا دھوریان میں ایک جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کا ایک اور پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران ایک مجاہدضیا مصطفی بھی زخمی ہوا ہے جس کومجاہدین کے خفیہ ٹھکانے کی نشاندہی کے لیے لے جایا گیا تھا۔ واضح رہے ضیا مصطفی گزشتہ 18سال سے جیل میں نظربند ہے جس کوشہید کرنے کے لیے جیل سے نکال کر جائے وقوع پر لے جایاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے