English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی  ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق گرین شرٹس کے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد رضوان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں کپتان بابراعظم بیٹنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے  ڈیوڈ میلان بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈم مرکرم ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے، محمد رضوان چوتھے ویرات کوہلی پانچویں، فنچ چھٹے، ڈیوڈ ساتویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں تبریز شمسی کا نمبرون پوزیشن پر قبضہ پر برقرار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی  12ویں، حارث روف 17ویں پوزیشن پر آگئے۔

آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن نے اپنی کھوئی ہوئی نمبرون رینکنگ دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے