English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جدہ یونیورسٹی میں طلبہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

سعودی عرب کی جدہ یونیورسٹی نے طلبہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق جدہ یونیورسٹی کی جانب سے نئے ڈریس کوڈ میں ٹائٹس، شارٹ ٹرازر اور پھٹی ہوئی جینز پہننے پر پابندی عائد کردی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکولر میں طلبہ کو مناسب لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ انتظامیہ نے اعلی قیادت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے جس میں طلبہ کو مناسب لباس پہننے کا کہا گیا ہے تاکہ وہ سعودی ثقافت کی خلاف ورزی نہ کریں۔انتظامیہ نے کیمپس میں ٹائٹس، شارٹس، تنگ پتلون اور پھٹی ہوئی جینز پہننے پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ لباس نامناسب ہیں جو کیمپس کے رولز کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب بعض طلبہ نے یونیورسٹی کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے شخص آزادی کے خلاف قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے