English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھپروپولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،22 گرفتار

القمر

کھپرو (نمائندہ جسارت)منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، کھپرو پولیس کی پریس کانفرنس۔کھپرو پولیس کی جانب سے بروز منگل کھپرو تھانے پر ایک پریس کانفرنس کی گئی۔یہ پریس کانفرنس ڈی ایس پی کھپرو پیر اللہ رکھیو قریشی کی سربراہی میں ہوئی جس میں ایس ایچ او کھپرو محمد اسلم بلو،ایس ایچ او کھاہی شریف جمالی اور ایس ایچ او پیرونمل گلزار مری بھی ان کے ساتھ تھے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی کھپرو کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی نواب شاہ کے احکامات کی تعمیل میں کھپرو پولیس نے پچھلے دو ہفتوں سے پورے تعلقے میں گرینڈ آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔اس آپریشن میں اب تک 22 منشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور مختلف منشیات فروشوں سے ایک بڑی تعداد میں منشیات برآمد کی گئی جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔ کھپرو تھانے پر کل 13 کیس رجسٹر ہوئے اور یہاں 210 لیٹر کچی شراب اور 198370 انڈین گٹکے کی پڑیاں برآمد کی گئیں۔ پیرونمل تھانے کی حدود میں وسکی کی 8 پیٹیاں اور 2280 پڑیاں برآمد کی گئیں۔کھاہی تھانے کی حدود میں 50 لیٹر کچی شراب اور 8750 انڈین گٹکے کی پڑیاں برآمد کی گئیں۔کل ملاکر 260 لیٹر کچی شراب، 8 پیٹیاں وسکی کی اور 209400 انڈین گٹکے کی پڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ڈی ایس پی کھپرو کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو اب شروعات ہوئی ہے مزید کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پورے تعلقہ کھپرو سے منشیات کا مکمل صفایا نہیں ہوجاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے