English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فرد جرم عاید کرنے کا حکم

القمر

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8.3 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فرد جرم عاید کرنے سے روک دیا عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک احتساب عدالت آصف علی زرداری پر فرد جرم عاید نہیں کرے عدالت نے آئندہ سماعت تک فرد جرم عاید کرنے پر حکم امتناع جاری کر دیا اور سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور زبیر سومرو کو عہدے سے فارغ کرنے کیلیے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عارف عثمانی اور زبیر سومرو کی اہلیت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے