English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد نظر بند وزیراعظم عبداللہ حمدوک رہا

خرطوم: سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد معزول کیے گئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو رہا کردیا گیا ہے، اور وہ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبداللہ حمدوک کے دفتر کی جانب سے ان کی گھر واپسی کی تصدیق کی گئی ہے، عبداللہ حمدوک اور ان کی اہلیہ کی رہائی عالمی سطح پر فوجی بغاوت کی مذمت کے بعد عمل میں آئی ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد امریکا اور یورپ نے امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جب کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی عبداللہ حمدوک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

عبداللہ حمدوک کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہائی کے بعد خرطوم میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے تاہم فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کابینہ اراکین نامعلوم مقام پر ہی حراست میں ہیں۔

واضح رہے کہ انہیں ملک میں فوجی بغاوت کے بعد نامعلوم مقام پر نظر بند کیا گیا تھا اور کابینہ کے متعدد اراکین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے