English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ کراچی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑی پیشکش کر دی۔قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت اور نیوزی لینڈ سے کامیابی پر جامعہ کراچی نے کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ جامعہ کراچی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر خالد عراقی نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی جامعہ کراچی میں مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جامعہ کراچی کے دورے کی دعوت دی جاِئے گی اور قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا جامع تعلیمی پیکج بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے