English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمر کی فوج نے مخالفین پر منظم تشدد شروع کردیا

القمر

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی فوج کی جانب سے سارے ملک میں شہریوں کو منظم انداز میں تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ رہائی پانے افراد نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ فوج نے خفیہ حراستی مراکز قائم کر رکھے ہیں اور ان میں 9ہزار سے زائد افراد مقید ہیں۔ پولیس اور فوج حکومت مخالف مظاہروں میں ایک ہزار 218 افراد کو ہلاک کر چکی ہے۔ ان میں وہ 131افراد بھی شامل ہیں، جو تشدد سے ہلاک ہوئے ہیں۔ رواں برس یکم فروری کو فوج نے میانمار میں جمہوری حکومت کو ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں کی جانب سے اس اقدام کی سخت مذمت کی گئی۔ حال ہی میں برونائی میں ہونے والے آسیان اجلاس میں میانمر کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ اعلامیے میں میانمر کی فوج پر زور دیا گیا کہ وہ آسیان کی ثالثی میں ملک میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو قبول کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے