راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 62 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 62 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں ڈینگی کے حملوں میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
راولپنڈی میں مجموعی مریضوں کی تعداد 2339 ہوگئی جبکہ ہولی فیملی میں30، بینظیر بھٹواستپال میں 18 مریض لائے گئے، ڈی ایچ کیو میں بھی 14 مریض داخل ہوئے ہیں۔ ڈینگی کے 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ2244 مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے واپس گھرچلے گئے ہیں۔

