English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھاد کی پیداوار کیلیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شوکت ترین

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے یوریا کھاد کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گیس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھاد کے یونٹس کو پیداوار کیلیے گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔ جمعہ کو فنانس ڈویژن میں کھاد سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیلز ٹیکس ریفنڈ اور گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی ادائیگیوں سے متعلق معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ قبل ازیں سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار نے اجلاس کو ملک میں کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی بنیاد پر یوریا پلانٹس کو گیس کی فراہمی جنوری 2022 ء تک 3 لاکھ میٹرک ٹن اضافی پیداوار کو یقینی بنائے گی، حکومت پاک عرب فرٹیلائزر لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ (ایف ایف بی ایل) سمیت تمام کھاد یونٹوں کو زیادہ سے زیادہ گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کیلیے ٹینڈر بھی مشتہر کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے