قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں مسلمانوں کو نماز کے لیے مسجد کی طرف بلاتے ہوئے مؤذن خالق حقیقی سے جا ملا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ مصر کے علاقے منوفیہ میں باجور سینٹر کے علاقے کی مسجد میں پیش آیا۔ فجر کی اذان دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے مؤذن حاجی حسنی کی روح پرواز کر گئی۔
