ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابو ریحان کلب نے بینظیر بھٹوکرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الکرم اسپورٹس کے زیر اہتمام اور محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے منعقدہ شہید بینظیر بھٹو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ابوریحان کرکٹ کلب نے گلشن اسپورٹس کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلشن اسپورٹس نے 19 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ جاوید نے 42 اور شیخ زکریا نے 38 رنز اسکور کیے۔محمد کامران نے 4 ، فراز احمد نے 3 جبکہ احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ابوریحان کرکٹ کلب نے محمد رئیس کی شاندار سنچری کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ محمد رئیس نے صرف 58 گیندوں پر ناقابل شکست 118 رنز جبکہ محمد حماد نے 31 اور مزمل نے 21 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں