
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے شہر ملبورن میں 122 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ درختوں کے بجلی کی تاروں پر گرنے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں گھروں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نصف شب کو شروع ہونے والے جھکڑوں کی وجہ سے 3 ہزار سے زائد کالیں موصول ہوئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ طوفانی جھکڑوں کی رفتار بعض مقامات پر 122 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ ہوا کی شدت سے اْکھڑنے والے درختوں کی وجہ سے بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں گھروں بجلی سے محروم ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان مارک اینولاک نے کہا ہے کہ میلبورن کے مشرق میں موسمی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ صوبے میں ٹرانسپورٹ کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔
