حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمالی کالونی کے رہائشی یاسر ڈاہری نے اپنی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے واپس نہ کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ 10اکتوبرکو میری موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی تھی جس کی رپورٹ مقامی تھانے میںدرج کرائی جس کے بعد پولیس نے 23اکتوبر کو چھاپے کے دوران 19موٹر سائیکل برآمد کیں جس میں میری موٹر سائیکل بھی شامل تھی لیکن موٹر سائیکل واپس کرنے کے لیے پولیس 20ہزار رشوت طلب کررہی ہے۔ شہری نے کہاکہ میں غریب آدمی ہوں بڑی مشکل سے موٹر سائیکل خریدی تھی اب پولیس کو 20ہزار رشوت کہاں سے دوں۔یاسر ڈاہری نے حکام بالا سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر فوری طور پر موٹر سائیکل واپس کی جائے ۔
