لاہور(جسارت نیوز)نیشنل تائیکوانڈو کلب کی ’ ’ بیلٹ پروموشن ٹیسٹ تقریب‘ ‘ چونگی امر سدھو سے منسلک جیل روڈ پر قائد ملت کالونی میاں چوک پر موجود براق ہائی اسکول میں منعقد ہوئی ۔بیلٹ پروموشن ٹیسٹ نیشنل تائیکوانڈوکلب کے چیف خاور محمودبلیک بیلٹ 4Th ڈان (ڈبلیوٹی ایف،کوریا )نے لیے۔بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میںکامل محمود،برہان ساجد، ایان ندیم،حمزہ اسلام،محمد واجد حسین ،محمد بلال حسین،نورالحسن،علی حیدر کو بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر گرین بیلٹ اور متین نیئر کو ریڈبیلٹ سے نوازا گیا۔مہمان خصوصی وائس پرنسپل براق ہائی اسکول شرافت علی نے جونیئر تائیکوانڈ و پلیئرز میں ریڈ بیلٹ اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔تقریب میں جونیئر تائیکوانڈ و پلیئرز کے والدین بھی موجود تھے۔بیلٹ پروموشن ٹیسٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس پرنسپل براق ہائی اسکول شرافت علی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاںبچوں کو ذہنی و جسمانی طور پر فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بڑھا نے کا بھی سبب بنتی ہیں لہٰذاوالدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کی جانب راغب کریںتاکہ نوجوان نسل نہ صرف صحت مند ہو بلکہ پوری دنیامیں کھیل کے میدانوں میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستانی پرچم بلند کرکے اپنا اور اپنے والدین سمیت ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔
