کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلسنت والجماعت کے تحت ایک نمائشی فٹ بال میچ آج شام 5 بجے ہیپی ڈیل اسکول گراؤنڈ میں شاہ فیصل فٹ بال کلب اور شاہ فیصل یوتھ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اہلسنت والجماعت ضلع وسطیٰ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری احمد حسن نمائشی فٹ بال میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ دیگر مہمانوں میں حافظ ظہیر اللہ قانونی مشیر لیاقت آباد ٹاؤن اور شکیل بھائی ممبر لیاقت آباد ٹاؤن اور دیگر کارکنان بھی شریک ہوں گے۔ کھیل کے اختتام پر احمد حسن کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
