English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف بی آر کو مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ریکارڈ محصولات وصول

اسلام آباد: ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 1 ہزار 841 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے ہدف سے 233 ارب سے زائد محصولات حاصل کیے، ایف بی آر محصولات کا ہدف 1608 ارب روپے تھا، جبکہ جمع ہونے والے محصولات 1841 ارب رہے۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کے محصولات میں گزشتہ سال کی نسبت 36.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1347 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے تھے۔

عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر ماہ اکتوبر میں 440 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا۔ گزشتہ سال اکتوبر ایف بی آر نے 337 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا تھا

ایف بی آر نے رواں مالی سال 91 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے، گزشتہ سال اسی عرصے میں 66 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے