English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سے معاملات طے پانے کی خبروں پر کالعدم ٹی ایل پی کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو بھی خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ترجمان ٹی ایل پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے جو بھی خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے، قیاس آرائیوں سے سب گریز کریں، معاملات ابھی چل رہے ہیں، امید کرتے ہیں جو بھی اعلان ہوگا وہ اسلام اور پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

کالعدم تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے یا ناکام، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا اعلان قائدین کریں گے۔

خیال رہے کہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، اور اس حوالے سے پریس کانفنس کر کے پیش رفت سے آگاہ کیے جانا تھا، تاہم بعد ازاں پریس کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے