English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی: جی 20اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیاں اہم موضوع

روم: جی 20اجلاس کے افتتاح کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان کا گروپ فوٹو

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کی طاقت ور معیشتوں کے سربراہان کے اجلاس میں کورونا وبا، موسمیاتی تبدیلیاں اور عالمی سطح پر بڑی کمپنیوں پر عائد ہونے والے کم از کم ٹیکس جیسے موضوعات فوقیت رکھتے ہیں۔ جی 20اجلاس کا میزبان اٹلی کا دارالحکومت روم ہے۔ ابتدائی اجلاس میں عالمی سطح پر صحت اور اقتصادیات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر اہم رہنماؤں نے ایرانی جوہری پروگرام پر بھی گفتگو کی۔ اٹلی کو توقع ہے کہ اجلاس کے دوران وہ عالمی معیشت کا 80فیصد حصہ رکھنے والے ممالک سے ماحولیاتی آلودگی کے انسداد کے حوالے سے اہم وعدے کروا سکے گا۔ ادھر اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل گوتیریس نے خبرادر کیا کہ اب بھی زیادہ تر آلودگی کے ذمے دار ممالک کی جانب سے خاص اقدامات کرنے کے اشارے نہیں ملے۔ انہوں نے جی 20ممالک سے کہا کہ وہ آپس میں اور ترقی پزیر ممالک کے مابین بد اعتمادی کو ختم کریں۔ رپورٹ کے مطابق درجنوں ممالک کے وعدوں پر مکمل طور پر عمل کیا جائے تو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 2.2ڈگری پر روکا جاسکتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے