English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاناما: نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک‘ 6زخمی

پاناماسٹی : پولیس نے نائٹ کلب میں فائرنگ میں ملوث 2مشتبہ افراد کو حراست میں لے رکھا ہے

پاناما سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاناما سٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہو گئے۔پاناما کے پولیس کمشنر نے ٹویٹ کیاکہ ایسپاسیو پنامہ نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے میں 5افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہوا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر امریکی ریاست ورجینیا میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے