English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ،ایم فل کے طلبہ کی فیسوں میں اضافے کیخلاف ریلی

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ایم فل کے طلبہ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف اولڈ کیمپس سے ریلی نکالی جو کہ پریس کلب پہنچی تو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر دریا خان چانڈیو،درویش سندو، انصار ، سروان ہالیپوٹہ، رشید کھوسواور آفتاب چانڈیو دیگر نے کہاکہ سندھ یونیورسٹی انتظامیہ تعلیم دشمنی پر اتر آئی ہے جس نے ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت دیگر شعبوں میں فیسوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے غریب طلبہ وطالبات اعلیٰ تعلیم بنیادی حق سے محروم کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ سندھ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسوں مین 120فیصد اضافہ کردیا ہے ایم فل کی فیس 70 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ پی ایچ ڈی کی فیس ڈیڑھ لاکھ سے بڑھاکر ڈھائی لاکھ روپے کردی ہے موجودہ صورتحال میں غریب اور مڈل کلاس طلبہ وطالبات کے لیے تعلیم کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں طلبہ سراپا احتجاج ہیں لیکن سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے انہوںنے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ فوری نوٹس لے ۔
2نومبر کو محکمہ اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے کھلی کچہری لگائی جائیگی
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوام کے مسائل ان کے علاقوں میں جاکر حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سند ھ کی جانب سے صوبے بھر میں سندھ کابینہ کے اراکین اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی کی جانب سے کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں اس سلسلے میں حیدرآباد میں سرکٹ ہائوس کے لان میں 2 نومبر منگل صبح 11 بجے صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات سندھ سعید غنی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی عروبہ ربانی کی جانب سے کھلی کچہری لگائی جائیگی اور حیدرآباد کی عوام کو درپیش مسائل سنیں جائیں گے اور ان کے حل کیلیے متعلقہ حکام کو احکامات دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے