بدین (نمائندہ جسارت ) گولارچی کے نواحی گاؤں علی آباد میں رات دیرگئے دو نامعلوم افراد نے اپنے بڑے بھائی کے گھر میں سوئے ہوئے 30 سالہ نوجوان دھنی بخش عرف پھوڑا عالمانی کو تیز دھار چھری سے وار کر کے شدید زخمی کردیا۔ اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جائے وقوع سے بے ہوش کرنے والا ٹشو بھی ملا ہے۔ اس موقع پر زخمی کے والد مقیم عالمانی اور دیگر رشتے داروں کا کہنا ہے کہ ظالموں نے رات ایک بجے کے قریب گھر میں داخل ہو کر میرے چھوٹے بیٹے جو سورہا تھا کو تیز دھار آلہ سے قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔جبکہ مقامی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میںابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیارسمیت ڈی آئی جی حیدرآباد،ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ،ڈی ایس پی گولارچی اعجاز احمد شیخ سے ملزماں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
