قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) سیپکو قنبر کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن سیکڑوں غیر قانونی کنڈے کنکشن منقطع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سیپکو قنبر رحیم بخش تونیو کی سربراہی میں لائن مین سجاد علی گوپانگ اور عبدالرحمن چنا نے قنبر کے گوپانگ محلہ ، برکت شاہ محلہ ، برڑا کالونی ، شاہ لطیف کالونی اور نصیرآباد ناکہ سمیت شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے 300 سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشن فوری طور پر منقطع کرکے سیکڑوں میٹرز پی وی سی وائر اپنے قبضے میں لے کر اس کونذر آتش کردیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران نادہندگان جن کے ذمے سیپکو واپڈا قنبرکی ہزاروں روپے کی بقایاجات واجب الاد تھی واجبات کی عدم ادائیگی پر ان کے کنکشن بھی منقطع کرکے ان کو بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی او رحیم بخش تونیو اور سجاد علی گوپانگ سمیت دیگر نے کہاکہ کسی کو بھی بجلی چوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کوئی بھی شخص بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ بجلی چوری سے گریز کرکے سیپکو سے اپنا تعاون کرتے ہوئے اپنے کنکشن قانونی طور پر منظور کراکر بجلی استعمال کرنے کو یقینی بنائیں اس سے وہ کسی بھی ممکنہ کارروائی سے محفوط رہ سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی چوری کے خاتمے اور بقایاجات کی وصولی کیلیے ہماری ٹیم چھاپا مار ٹیم قنبر کے مختلف علاقوں میں اپنی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے ۔ اس موقع پر بروہی ویلفیئر قنبر کے رہنما عمران علی بروہی سمیت دیگر نے کہاکہ ہم بجلی چوری کے خلا ف ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف سیپکو قنبر کے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اگر عوام اپنے بجلی کے کنکشن قانونی طور پر استعمال کریں گے تو اس سے لائن لاسز میں بڑی حد تک کمی آئے گی اور قنبر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔
