English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہواؤں کا رخ بدل گیا، اب پی ٹی آئی والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، وزیر اعلیٰ سندھ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے، آئندہ جب بھی انتخابات ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کو پتا ہے اب پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے کیونکہ اب ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے۔ تحریک انصاف کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، حکومت خود ایسے کام کرتی ہے کہ نہ اگل سکتی ہے اور نہ نگل سکتی ہے، حکومت  خود کو ہر مشکل میں ڈال دیتی ہے، پھر دوسروں کو مدد کے لیے پکارتی ہے، یہ لوگ معاملات خراب کرکے مبارکباد وصول کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا معاملہ بہتر انداز میں حل ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہر بات کی ذمہ داری ہم پر ڈال دیتی ہے، وفاق بھی ہمارے حوالے کردے، ہم سب نے ملک کے مفادمیں کام کرناہے۔

انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم  بہت اچھا کھیل رہی ہے، قومی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے، امید ہے پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے