English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران اگر باز نہیں آیا تو دوسرے آپشن بھی ہیں، اسرائیلی جنرل

اسرائیلی جنرل تال کلمان نے کہا کہ اگر ایران کا اسرائیل مخالف رویہ نہیں رُکتا تو اسرائیل کے پاس اور کئی راستے ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق بحرین کے الایام اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کلمان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل ‘سفارتی’ سلجھاؤ کو ترجیح دے گا لیکن اگر سفارت کاری ناکام ہوتی ہے تو اسرائیل فوجی حملوں کے ہنگامی منصوبوں کی کارروائی کرے گا۔

کلمان نے اصرار کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام اسرائیل اور درحقیقت پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں پر مجبور کرے گا۔

انہوں نے کہا: “ہم اب بھی سفارتی حل پر یقین رکھتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ درست اقدامات کے ساتھ ایران کی مذاکرات کی میز پر واپسی ممکن ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے