English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کورونا وائرس میں مبتلا

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں، ان کو کورونا کے معمولی سے علامات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جین ساکی کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا ہے، جس کے بعد جین ساکی 10 روز سے قرنطینہ میں ہیں جبکہ ان کو کورونا کے معمولی سے علامات ہیں۔

جین ساکی کی مکمل کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے، جین ساکی کا کہنا ہے کہ ان کا بدھ سے وائٹ ہاؤس کے سینیئر اراکین یا صدر بائیڈن سے قریبی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے صدرجو بائیڈن اور ان کے ساتھ موجود عملے کے روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ ہوتے ہیں اور حالات کے پیش نظر فورا قرنظینہ کردیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے