English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ فیصل فٹ بال کلب کی کامیابی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اہلسنّت والجماعت لیاقت آباد ٹائون کے تحت ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر4 میں کھیلے گئے نمائشی فٹ بال میچ مقررہ وقت تک بغیرکسی گول کے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں شاہ فیصل فٹ بال کلب نے شاہ فیصل یوتھ کو5-4 سے ہرا دیا۔اہلسنت والجماعت ضلع وسطی کے ڈپٹی سیکریٹری و صدراحمد حسن نمائشی میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت لیاقت آباد ٹائون کے قانونی مشیر حافظ ظہیراللہ نے کی۔دیگر مہمانوں میں شاہ فیصل کلب کے صدرلالہ اورنگزیب اوراہلسنت والجماعت لیاقت آباد ٹائون کے ذمے داران بھی موجود تھے۔ کھیل کے وقفے کے دوران احمد حسن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ونراوررنزاپ ٹرافی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے