English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے ضلع خاران میں دھماکہ، 13 افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خاران میں چیف چوک کے قریب موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دھماکہ کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 2 افراد کی حالت تشیوشناک ہے۔

پولیس حکام نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، بم دھماکے سے گاڑی اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے