English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشفیق الرحیم کی آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم اپنے پاکستانی ساتھی آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔

آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جب پریکٹس کے دوران باجماعت نماز کی ادائیگی میں مصروف تھی تو بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم پاکستانی بیٹر آصف علی کا بیٹ چیک کرنے پہنچ گئے، وہ کافی دیر تک بیٹ کو الٹ پلٹ کردیکھتے رہے۔

بعد ازاں ایک صحافی نے آصف علی سے کہا کہ اب تو آپ کے بیٹ کی ڈیمانڈ ہے، یہ سیالکوٹ سے بنوایا ہے یا باہر سے منگوایا ہے۔ آصف علی نے برجستہ جواب دیا کہ میں نے خود بنایا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی بلے باز آصف علی نے ورلڈ کپ ٹی 20 میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے حریف ٹیموں پر دھاک بٹھا دی ہے۔ جارح مزاح بلے باز نے دو فتح گر اننگز کھیل کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے ہیں، آصف علی نے 2 میچز میں اب تک صرف 19 گیندوں کا سامنا کیا اور بلے سے 7 چھکے جڑ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے