English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کیلئے عمران خان کا استعفیٰ سب سے بڑا ریلیف پیکج ہے، ترجمان ن لیگ

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے عمران خان کا استعفیٰ سب بڑا ریلیف پیکج ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے سب سے بڑے عوامی پیکج کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہے قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اور اضافہ نہ کریں، ان کا استعفیٰ سب بڑا ریلیف پیکج ہے جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں لانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے