English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 23 افراد جاں بحق

کوٹلی: آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں پیش آیا، مسافر کوچ ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو حکام حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے اور آپریشن شروع کردیا۔

حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بلوچ پہنچادیا گیا ہے۔ مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے