ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوانوں کو انٹرنیٹ پر ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو انٹرنیٹ کے ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رحمت العالمین ﷺ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے  نبی کریم ﷺ کی روایات پر عمل کرنا ہوگا، نوجوانوں کو غیر اخلاقی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رحمت العالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا مقصد نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے تحقیق کی جائے اور مؤثر طریقہ اپنایا جائے اور سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں