English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی کے صنعتی شہر ڈریسڈن میں ختم نبوت کانفرنس

برلن: جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں ختم نبوت کانفرنس کے دوران شرکا نعت خوانوں اور مقررین کو داد دے رہے ہیں

برلن (رپورٹ : مطیع اللہ) جرمنی کے صوبے زاگسن کے صنعتی شہر ڈریسڈن میں پہلی بار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں نامور مذہبی رہنماحق خطیب حسین علی ، مفتی شوکت مدنی، مفتی محمد فیاض، راجاآفتاب شریف اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ ختم نبوت کانفرنس کا آغاز عرفان مدنی کی تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا ۔ کانفرنس کے میزبان ندیم مغل نے شرکاکو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ثنا خواں ناصر خان، قاری رؤف اور دیگر نے نعت مقبول پیش کی۔ کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے نوجوانوں میں سیرت مصطفی کی اہمیت اور دلوں میں محبت اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت صرف مسلمان کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی تکریم کا درس دیتی ہے۔ دنیا بھر کی نظریں ہم پر لگی رہتی ہے کہ کب ہم ایک دوسرے کو تفریقہ میں ڈالتے ہیں۔ ختم نبوت کانفرنس کے میزبان ندیم مغل نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔ آخرمیں صدر حق خطیب حسین علی نے پاکستان کی سلامتی اور عالم اسلام کے لیے دعاکی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے