English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ایردوان جی-20 سربراہی اجلاس میں "فاتح" : اطالوی میڈیا

القمر

اطالوی میڈیا نے صدر رجب طیب ایردوان اواخر ہفتہ  روم میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس کے "فاتح” ہونے سے تعبیر کیا ہے۔

سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کا جائزہ لیتے ہوئے، ملک کے سب سے زیادہ سرکولیشن والے اخبارات میں سے کورئیر ڈیلا سیرا نے صدر ایردوان کو "تمام اہم  فائلوں کے لیے مطلوبہ نام” سے خبر شائع کی ہے۔

اخبار کے مطابق  بہت سے رہنما سربراہی اجلاس کے دوران صدر  ایردوان کو دیکھنا چاہتے تھےاور وہ  میزبان کے ساتھ جی 20 کے اہم رہنماوں میں سے ایک تھے۔  ترک صدراس موقع پر  اہم ترین فائلوں پر بات چیت کرنے والے  رہنما تھے۔

لا ویریتا اخبار میں شائع خبر میں کہا گیا ہے کہ "اگر جی 20 کا کوئی ‘فاتح’ ہے تو وہ غالباً رجب طیب ایردوان ہے۔ کیا یہ مبالغہ آمیز جائزہ ہے؟  شاید نہیں۔ روم میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ترک صدر نےاس موقع پر سے استفادہ کرتے ہوئے  تین عوامل  بڑے اہم تھے۔ انہوں نے  امریکی صدر جو بائیڈن کی بین الاقوامی اور اندرونی سطح پر سیاسی کمزوری ،  چین روس کی  اس سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی بدولت صدر ایردوان   اس کانفرنس پر چھائے رہے اور تیسرا یہ کہ انھوں نے کئِ ایک اہم نکات  کو پیش کرتے ہوئے مرکزی کردار ادا کیا۔

روزنامہ  Messaggero میں سربراہی اجلاس کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور اٹلی کے درمیان تعلقات جو کہ اطالوی وزیر اعظم ماریو Draghi کے بیانات سے کشیدہ تھے، دونوں رہنماوں کے درمیان  ہونے والی ملاقات سے  دوطرفہ ملاقات سے نرمی نرمی دیکھی گئی۔

اخبار  نےلکھا ہے کہ  اس   بحران  کے  ماضی  کا حصہ ہونے  اور ان کو بہتر بنانے  کی ضرورت تھی  اور ایسا ہی ہوا۔

ویب سائٹ "Affariitaliani” کے مطابق  یہ  جی 20 سربراہی اجلاس صدر ایردوان کے لیےکایاب ثابت ہوا ہے اور وہ  اس کے  حقیقی فاتح ہیں۔

خبروں کے مطابق میزبان  Draghi نے اس  سربراہی اجلاس کے دوران کچھ نتائج حاصل کیے، لیکن اس میں روس اور چین شامل نہیں ہوسکے اور  یہ سربراہی اجلاس فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے لیے  اچھا نہیں  تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے