ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ

نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ایلبی مورکل نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمیبیا کے ڈریسنگ روم کے دورے کی ویڈیو شیئر کی اور انہوں نے پاکستانی ٹیم کی اس محبت اور جذبے پر شکریہ ادا کیا۔

اسسٹنٹ کوچ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں نمیبیا کیخلاف فتح کے بعد مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں