English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد رضوان کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب

پاکستان کے محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔

محمد رضوان 79 رنز بنا کرناقابل شکست رہے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹونٹی رنز بنائے۔ تاہم محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کے ریکارڈ سے صرف چار رنز دور ہیں۔

کرس گیل نے 2015 میں 1665 رنز بنائے تھے۔محمد رضوان ایک سال میں 900 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پہلے بیٹسمن بھی بن گئے، ساتھ ساتھ انہوں نے اس سال کا دسواں ففٹی پلس انفرادی اسکور بنایا۔ وہ ایک کیلینڈر سال میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور بنانے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔ محمد رضوان مجموعی ٹی ٹونٹی میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں، پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661ٹی ٹونٹی رنز بنائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے