English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا ہے، مارٹن گپٹل 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دبئی انٹر نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، اور چار اوورز میں بنا کسی نقصان کے 35 رنزجوڑ لیے، 35 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلے ڈیرل مچل 13 اور پھر کین ولیمسن بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، 52 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈیون کانوائے بھی ایک رن بنا کر چلتے بنے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد مارٹن گپٹل کا ساتھ نبھانےکیلئے کلین فلپس کریز پر آئے، دونوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور  157 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر مارٹن گپٹل اور گلین فلپس دو لگاتار گیندون پر پویلین لوٹ گئے، مارٹن گپٹل 93 اور فلپس نے 35 رنز بنائے، دونوں کے درمیان 105 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ مقرر اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف اور بریڈ وہیل نے 2،2 اور مارک واٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے